مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سربیا کے وزیر خارجہ نیکلا ساکوویج کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران اور سربیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کو مستقل بنیاد پر ایکدوسرے کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے پیش نظر دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی حجم کو بہت کم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی حجم مطلوبہ سطح پر نہیں ہے۔
اس ملاقات میں سربیا کے وزیر خارجہ نے ایران کو خطے کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ سربیا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اس نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔