مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزير خارجہ فیصل المقداد نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور شام کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی گفتگو اور بات چيت کی۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ فیصل مقداد اور ظریف نے آستانہ مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور مغربی ممالک پر زوردیا کہ وہ شام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کریں اور شام کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کریں۔
اجراء کی تاریخ: 26 فروری 2021 - 16:25
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزير خارجہ فیصل المقداد نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔