مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان 2021 مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی چابہار پہنچنے پراستقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایرانی بحریہ اور سپاہ کی بحریہ کی دو کشتیوں نے روسی بحری بیڑے کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں آج سے بحر ہند میں شروع ہوں گي۔ ایڈمرل دوم غلام رضا طحانی نے کہا کہ ایرانی اور روسی بحریہ کی مشترکہ مشق میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹوں کے علاوہ ، روسی بحریہ کے اسٹوکی ڈسٹرائر ، کولا لاجسٹک جہاز پر مشتمل یونٹ اور روسی ہیلی کاپٹر بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ روس اور ایران کی بحری مشقیں 17 ہزار کلو میٹر مربع علاقہ پر محیط ہیں یہ مشق بحری تجارت کو محفوظ بنانے اور صلح و دوستی کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مدد ملےگی۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2021 - 13:03
ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان 2021 مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی چابہار پہنچنے پراستقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔