مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب نے صوبہ مآرب ، الجوف، مغربی ساحل، صعدہ ، البیضا اور سرحدی محاذوں پر 25 بار حملے کئے جن میں سعودی عرب کے فوجیوں کو بھاری مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا
ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ملک کے وسطی صوبے مآرب میں ہونے والے ایک لڑائی کے دوران متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ صعدہ، الحدیدہ اور البیضا کے شہری آبادی والے علاقوں کو متعدد بار حملوں کا نشانہ بیانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے علاقے شدا پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں تین بچوں سمیت چار عام شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے مغربی یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ الحدیدہ کے مختلف شہروں پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ملک کے وسطی صوبے مآرب میں ہونے والے ایک لڑائی کے دوران متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس لڑائی میں سعودی اتحاد کی آپریشنل کمان کا فوجی مشیر بھی مارا گیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلحلان، الجفرہ اور الباطن سمیت متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور سعودی اتحاد کے فوجی ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔