مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن فالح الخزعلی نے عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی پر حملہ کرکے عراق کے خلاف آشکارا جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اعلانیہ طور پرعراق کے خلاف جنگ پر آمادہ ہوگیا ہے ۔ اس نے کہا کہ حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ در حقیقت عراقی حاکمیت پر حملہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کل رات شام کی سرحد پر حشد الشعبی کی بریگيڈ 45 پر ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے 25 افراد کو شہید اور 51 کو زخمی کریدا۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔