مہر خبررساں ایجنسی نے الغد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے عوام نے فلسطین کے بارے میں امریکی سازشی منصوبہ " صدی معاملے " کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدی معاملے کے خلاف اردن کی قومی اتحاد تنظیم کی دعوت پر مظاہرے کئے گئے ہیں۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرارد ینے کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کی۔ مظاہرین نے امیرکہ کی طرف سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت کی بھی شدید اور پر زور الفاظ میںم ذمت کی۔ مظاہرین نے اردن حکومت سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پرختم کرنے اور العربہ معاہدہ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2019 - 11:32
اردن کے عوام نے فلسطین کے بارے میں امریکی سازشی منصوبہ " صدی معاملے " کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔