اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور یورپی یونین کی طرف سے عمل نہ کرنے کے بعد معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہوتے ہوئے سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی  نے عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کے خآرج ہونے اور یورپی یونین کی طرف سے عمل نہ کرنے کے بعد معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہوتے ہوئے سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایک فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے ہمیشہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کی ہے لیکن امریکہ نے عالمی جوہری معاہدے سے بلاجواز علیحدگی اختیار کرکے اقتصادی پابندیاں عائد کیں اور حالات کو اس نہج پر لے آیا جہاں ایران کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچتا۔ صدر حسن روحانی کہا کہ  فردو کی ایٹمی تنصیب پر سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا  عمل  کل بدھ سے شروع کر دیا جائے گا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے اب تک جڑے رہنے والے ممالک جرمنی، فرانس، برطانیہ، چین اور روس بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے بھی اس معاہدے سے مرحلہ وار خآرج ہونے کا اعلان کیا ہے۔