حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملے کے بارے میں دقیق اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بھی 30 راکٹ لبنان پر فائر کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے علاقہ مارون الراس سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آویویم کے علاقہ میں اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے اور ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی نے ابھی تک اپنے فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔