مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی 3 جنگی کشتیاں دوحہ کی بندرگا پہنچ گئی ہیں۔ قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ برطانوی کشتیاں قطر اور برطانیہ کی مشترکہ فوجی مشقوں ميں شرکت کریں گی۔ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد برطانیہ اور قطر کے درمیان فوجی مشقوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے غیر علاقائی قوتوں کی خطے میں موجودگی کی راہ ہموار کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2018 - 13:22
قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی 3 جنگی کشتیاں دوحہ کی بندرگا پہنچ گئی ہیں۔