مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے خلاف عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس سلسلے میں انڈونیشیا، ملائشیا اور افغانستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔ انڈونیشیا اور ملائشیا میں مظآہرین نے امریکی پرچم اور امریکی صدر کے پتلوں کو نذر آتش کیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا ہے اور مسلمان بیت المقدس کی آزادی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ادھر افغانستان میں بھی امریکہ کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں اور امریکی صدر کے اقدام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2017 - 13:50
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے خلاف عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس سلسلے میں انڈونیشیا، ملائشیا اور افغانستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔