مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں کھڑی کے مقام پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ جاری ہے جبکہ ہندوستانی فوج کی جوابی فائرنگ بھی اس علاقہ میں جاری ہے ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک جبکہ 2 لڑکیاں شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا تھا کہ لائن آف کنرٹول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ہندوستانی فوج نےچڑی کوٹ اورستوال سیکٹرپرفائرنگ کی۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2017 - 14:03
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں کھڑی کے مقام پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔