وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر حملہ کا منصوبہ بنایا جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ، حملہ آوروں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر حملہ کا منصوبہ بنایا جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ، حملہ آوروں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے مسجد الحرام پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3دہشت گروپوں نے مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2گروپوں کا تعلق مکہ جبکہ 1گروپ کا تعلق جدہ سے تھا۔حملہ آور مسجد الحرام میں عبادت کرنے والوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشت گردوں کے خلاف پہلا آپریشن مکہ میں اسلیا ضلعے میں کیا گیا جب کہ دوسرا آپریشن اجیاد المصافی میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک خود کش حملہ آور اجیاد المصافی میں ایک گھر میں چھپا ہوا تھا اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بار بار پولیس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی باوجود اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس دھماکے کے نتیجے میں6عام شہری اور5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ وہابی دہشت گرد اس سے قبل عراق کی تاریخی مسجد النوری کو بم دھماکے سے اڑا چکے ہیں وہابیوں کا نماز اور مسجدوں پر کوئی یقین نہیں وہابی دہشت گرد عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔