امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی نئی پالیسی میں کیوبا کے خلاف سفری پابندیوں اور مالیاتی لین دین کے قوانین میں مزید سختی لائی جائے گی۔نئی پالیسی میں کیوبا کی مسلح افواج اور کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پالیسی میں امریکی سیاحوں کے کیوبا جانے پر طویل عرصے سے عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد پرزوردیا گیا ہے امریکی صدر کے یک طرفہ اور آمرانہ اقدامات پر خود امریکی عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ادھر کیوبا نے امریکی صدر کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔