مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی رواں مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مارچ میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور اس دورے میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حیدر العبادی امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے دورے کے دوران باہمی تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔