اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، عمان کے بادشاہ اور کویت کے امیر کی دعوت پر بدھ کے دن عمان اور کویت کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، عمان کے بادشاہ اور کویت کے امیر کی دعوت پر بدھ کے دن عمان اور کویت کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی پہلے مسقط میں معان کے بادشاہ سلطان قابوس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ صدر حسن روحانی اس کے بعد امیر کویت کی دعوت پر کویت کا دورہ کریں گے ایرانی صدر اس سفر میں کویت کے امیر اور دیگر کویتی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چيت کریں گے۔