اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹیلیفون پر ترکی کے وزیر خارجہ سے شام کی صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹیلیفون پر ترکی کے وزیر خارجہ سے شام کی صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور شام میں رونما ہونے والے انسانی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکی اور ایران کے وزراء خارجہ نے حال ہی میں ماسکو میں روسی وزير خارجہ کے ساتھ شام کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔