اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2016 - 11:54

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرقی حلب سے عام شہریوں کو باحفاظت نکالنے کے سلسلے میں شامی فورسز نے مشرقی حلب میں فوجی آپریشن روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرقی حلب سے عام شہریوں کو باحفاظت نکالنے کے سلسلے میں شامی فورسز نے مشرقی حلب میں فوجی آپریشن روک دیا ہے۔ لاوروف نے یورپی سکیورٹی اور تعاون تنظیم کے وزراء کے 23 ویں اجلاس کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عام شہریوں کو باحفاظت راستہ فراہم کرنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگ جنگ زدہ علاقہ سے خارج ہوجائیں اور مشرقی حلب کے عوام کے لئے یہ بہت بڑا موقع ہے لاوروف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے فوجی ماہرین حلب  کےسلسلے میں کل 10 دسمبر کو جنیوا میں ملاقات کریں گے۔ لاوروف نے کہا کہ روس النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے جبکہ امریکہ اس دہشت گرد تنظیم کو بچآنے کی کوشش کررہا ہے۔