حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔ جس میں عوام کے مخۃلف طبقات کی علاوہ اعلی فوج اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) ، حضرت امام حسین (ع)  اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ، جس میں عوام کے مخۃلف طبقات کی علاوہ اعلی فوج اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین پناہیان  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی معاشرے کی اصلاح  ، کتاب و حکمت کی تعلیم اور تذکیہ نفس قرآن مجید اور اہلبیت کے اصولوں پر عمل کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ مجلس عزا میں جناب چينی اور مطیعی  نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی  (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 11 محرم الحرام بروز جمعرات تک جاری رہےگا۔