کشمیر میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔سری نگر میں پیلٹ گن کی فائرنگ سے 12سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔سری نگر میں پیلٹ گن کی فائرنگ سے 12سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی پیلٹ گن کی فائرسے ہونے والی ہلاکت  کے بعد سے علاقہ  میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنگاموں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور سری نگر کے سات علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔