امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب سےمعمولات زندگی متاثر جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب سےمعمولات  زندگی متاثر  جبکہ  مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست میری لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچادی، شہراِلی کوٹ میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کاسامنا ہے ۔
شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، پانی کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔ادھر مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئےجبکہ کئی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ۔