مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈیمسٹورا ایرانی حکام کے ساتھ بات چيت اور تبادلہ خیال کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
شامی امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر جابری انصاری سے علاقائی امور اور شام کے حالات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
اسٹیفن ڈیمسٹورا کا رواں برس تہران کا یہ دوسرا دورہ ہے شام کےبحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوششیں ابھی تک کسی نتیجہ تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔
شام کے بارے میں ایران کا مؤقف اصولی اور منطقی ہے ایران پہلے سے ہی شامی – شامی گفتگو کا حامی رہا ہے اور ایران کی شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات پر تاکید رہی ہے۔ لیکن بعض غیر علاقائی اور سامراجی طاقتیں بعض عرب ممالک کے ساتھ ملکر علاقہ میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔