سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی دار الحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔امریکہ اور سعودی عرب داعش دہشت گردوں کے اصلی بانی ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور  نائب ولی عہد محمد بن سلمان  داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی دار الحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان امریکی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف جاری کارروائیوں پر تبادلہ خیال کریں گے، جس کے بعد  محمد بن سلمان داعش مخالف عالمی اتحاد کے دوسرے اجلاس میں شریک سعودی وفد کی سربراہی کرینگے۔
یہ اجلاس آج سے واشنگٹن کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ میری لینڈ میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکہ عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لئے مزید 560 فوجی بھیجے گا۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی سپرستی والا اتحاد درحقیقت داعش کو خطے میں بچانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے عراق اور شام  میں کئي مرتبہ امریکہ  نے جہازوں کے ذریعہ داعش دہشت گردوں کے لئے ہتھیار پھینکے ہیں عالمی فوجی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب داعش دہشت گردوں کے اصلی بانی ہیں اور آج بھی داعش کو سعودی عرب اور مایرکہ کی حمایت حاصل ہے داعش مخالف امریکی اور سعودی اتحاد در حقیقت عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کین اکام کوشش ہے۔