ترک عوام نے صدر اردوغان کی بھر پور حمایت کرکے استنبول اور انقرہ میں فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا ہے ترک حکومت کے مطابق فوجی بغاوت میں کم سے کم 265 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ترک حکام نے 3000 باغی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 39 پائلٹ بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک عوام نے صدر اردوغان کی بھر پور حمایت کرکے استنبول اور انقرہ میں فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا ہے ترک حکومت کے مطابق فوجی بغاوت میں کم سے کم 265 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ترک حکام نے 3000 باغی فوجویں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 39 پائلٹ بھی شامل ہیں۔ فوجی بغاوت کے بعد صدر اردوغان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئين ۔ ترک عوام نے صدر کی اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا ۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مبینہ طور پر باغیوں کے ایک گروپ نے فرار ہو کر یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ادھر ترک وزیرخارجہ نے یونان سے8اہلکاروں کی واپسی کامطالبہ کردیاہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں فوج کے ایک دھڑے نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جس کے بعد سے ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی دگر گوں ہے اگرچہ عوام کی بروقت مداخلت نے فوج کے مذموم ارادو ں کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے تاہم ملک کی سیاسی صورتحال اب بھی افراتفری کا شکار ہے ۔ ترکی کے صدر اردوغان  اور وزیر ا‏عظم بن علی یلدریم نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ آج بھی سڑکوں پر موجود رہیں کیونکہ ابھی بھی خطرے کے امکانات موجود ہیں۔

لیبلز