مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے 22سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج پلوامہ میں مظاہرین اور فورسو کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپ میں 18سالہ عرفان احمد ملک شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،جبکہ علی الصبح انت ناگ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 4کشمیریوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ بانڈی پورہ ،ترال،،اونتی پورہ ،پلوامہ ،انت ناگ اور کلگام میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے،جہاں مظاہرین نے تین پولیس چوکیوں اور مقامی حکومت کے وزیر اور رکن اسمبلی کے گھروں کو نذر آتش کر دیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کو بھی آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ 90سے زائد بھارتی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار بھی جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2016 - 23:18
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے 22سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔