ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے روڈی پورٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے روڈی پورٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،اور کان کنی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ہے،نریندر مودی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں حمایت کرنے پر بھی جنوبی افریقہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا،نریند ر مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تجارت ،فارما سیوٹیکل،کان کنی،اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں دونوں ملکوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے،دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا،کیونکہ دہشت گردی ایک عالمی مسلہ بن چکی ہے۔