مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای کی امامت میں منعقد ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق تہران میں نماز عید فطر کا سب سے بڑا اجتماع مصلی تہران میں ہوگا جہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید قطر ادا کی جائے گی۔۔ مصلی تہران کے منتظمین کے مطابق مصلی کے تمام دروازے صبح پانچ بجے سے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے اس موقع پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئےہیں۔