مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان طورخم بارڈرپر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ طورخم بارڈرپردونوں طرف سے فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد کے زخمی اوراملاک کو نقصان پہنچنے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپوراورمؤثرجواب دیا گیا ادھرجھڑپوں کے بعد افغان حکومت نے اپنی فوج کی تازہ مدد بھی سرحد پر روانہ کردی ہے۔ سرحدی علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرمقامی انتطامیہ نے طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرحد پار جانے والے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو روک کرواپس بھجوادیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2016 - 13:34
پاکستان اور افغانستان کی فورسز کے درمیان طورخم بارڈرپر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔