مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران اور شام کے وزراء دفاع کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا جس میں دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کی روک تھام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان کی دعوت پر یہ اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شویکو اور شام کے وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج شرکت کریں گے۔ اس سہ فریقی اجلاس میں علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2016 - 17:42
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران اور شام کے وزراء دفاع کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا جس میں دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کی روک تھام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔۔