مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کو 2 ہزار سال پرانی 2 سو قیمتی نوادرات واپس کردیئے ہیں، ان نوادرات میں مورتیاں، سونے کے مجسمے اور بتوں کے کئی ٹکڑے شامل ہیں جن کی مالیت کم و بیش 100ملین ڈالربتائي جاتی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ایک تقریب میں یہ نوادرات نریندر مودی کے حوالے کئے۔واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیرا اعظم نریندر مودی 2سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد دوسری بار امریکہ کے دورے ہیں۔