امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی امریکی ڈرون حملے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی امریکی ڈرون حملے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ اہم طالبان کمانڈر نے بھی طالبان سربراہ ملا اختر منصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان حکام کو اعتماد میں لے کر حملہ کیا گیا، ملا اختر منصور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لئے خطرہ بن چکا تھا، طالبان سربراہ پر حملے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی تھی جب کہ حملہ واضح پیغام ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے کام جاری رکھیں گے۔