مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شام سے متعلق کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران ، روس، امریکہ، جرمنی، برطانیہ اٹلی ، آسٹریلیا ، سعودی عرب، ترکی، مصر، اردن، عمان ، لبنان کے وزراء خارجہ، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل اور کینیڈا، فرانس، قطر،امارات، عراق، چين، جاپان ، ہالینڈ ، اسپین اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اس اجلاس کے انتظامی فرائض روس و امریکہ کے وزراہ خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 مئی 2016 - 16:54
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔