مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام شام میں حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر سید مصطفی بدرالدین کی اسرائیل کے حملے میں شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شہید سید مصطفی کے اہلخانہ ، دوستوں اور لبنانی قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شہید سید مصطفی بدر الدین کے دلیرانہ اور شجاعانہ اقدامات کی تعریف کی۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ بیشک شہید سید مصطفی بدرالدین کی شہادت سے اسلامی مقاومت اور مزاحمت کو مزید قوت اور استحکام ملےگا جبکہ اسرائیل کی بنیادیں مزید کھوکھلی اور تزلزل کا شکار ہوگئی ہیں۔ ظریف نے شہید سید مصطفی بدرالدین کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کیا ہے۔