مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے غیر حاضری پران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں. جسٹس مظہر عالم خان مناخیل، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس محمد یاور علی پر مشتمل خصوصی عدالت کے بینچ نے فیصلہ سنایا.
واضح رہے کہ جنرل پرویز مشرف گذشتہ ماہ 18 مارچ کو اُس وقت بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جب سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا.