مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش نے ہندوستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم ہندوستان پر حملہ کرنے کی مکمل تیاری کررہے ہیں۔ ہندوستان کے ایک انگریزی روزنامے " ڈی این اے " نے کہا ہے کہ داعش نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے اپنے دہشت گردوں کو ہندوستان میں حملے کرنے کیلئے بھیجیں گے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے زیر اہتمام انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے میگزین ” دابق“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلہ دیش میں داعش کے امیر شیخ ابو الابراہیم الحنیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہندووں کا خاتمہ کرکے انڈیا اور بنگلہ دیش میں خلافت قائم کریں گے۔رپورٹ میں شیخ ابوالابراہیم کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا کہ ان کا ایک دہشت گرد گروہ مقامی دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش اور پاکستان میں اپنے دہشت گردوں کو انڈیا پر حملے کرنے کیلئے تیار کررہا ہے اور ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کو ہندؤوں کے مظالم سے نجات دلانا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظمیوں کے ارکان بڑی تعداد میں داعش میں شامل ہورہے ہیں۔ اور داعش دہشت گرد تنظیم کو پاکستانی دہشت گرد تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2016 - 12:47
داعش نے ہندوستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم ہندوستان پر حملہ کرنے کی مکمل تیاری کررہے ہیں۔