مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ایک دہشت گرد گروہ پٹھانکوٹ کے راستے بھارت داخل ہوا ہے جو ہولی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر پنجاب، آسام اور نئی دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ پاکستان سے پٹھانکوٹ کے راستے دہشت گروں کا 6 رکنی گروہ داخل ہو چکا ہے جو نئی دہلی، آسام اور پنجاب میں ہولی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔اس وارننگ کے بعد تینوں ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد ہوٹلوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 مارچ 2016 - 15:38
بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ایک دہشت گرد گروہ پٹھانکوٹ کے راستے بھارت میں داخل ہوا ہے جو ہولی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔