رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں نئے ہجری شمسی سال 1395 اور عید نوروز کی مناسبت سے ایرانی قوم اور نوروز منانے والی دیگر اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں نئے ہجری شمسی سال 1395 اور عید نوروز کی مناسبت سے ایرانی قوم اور نوروز منانے والی دیگر اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا اقتباس مندرجہ ذیل ہے:

بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحیم
یا مقلّب القلوب و الأبصار. یا مدبّر اللّیل و النّهار. یا محوّل الحول و الأحوال. حوّل حالنا الی احسن الحال.
السّلام علی الصّدّیقة الطّاهرة، فاطمة المرضیّه، بنت رسول الله، صلّی الله علیه و آله. و السّلام علی ولیّ الله الأعظم، ارواحنا فداه و عجّل الله فرجه. عید نوروز کی مناسبت اور نئے ہجری شمسی  سال کی آمد کے موقع پر تمام ایرانی خاندانوں ، شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان تمام اقوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو عید نوروز کا جشن مناتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نئے ہجری شمسی سال 1395 کا آغاز اور اختتام حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے متبرک اور مزین ہوا ہےاور امید ہے کہ یہ سال ایرانی قوم کے لئے پربرکت اور مبارک سال ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب  نے فرمایا : ایرانی قوم نے گذشتہ سال میں مختلف تلخ و شیریں واقعات کا سامنا کیا ایٹمی معاہدے میں کامیابی ، 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت اور پارلیمنٹ و خبرگان کونسل کے انتخابات  میں عوام کی شرکت قابل ذکر واقعات ہیں۔

رواں برس میں بھی مختلف نشیب و فراز پیش آسکتے ہیں جنھیں ایرانی قوم اور حکام ملکر ہمت اور شجاعت کے ستھ  حل کرسکتے ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ملک کے اندر راہ حل تلاش کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمايا: مزاحمتی اور پائدار اقتصاد ہی ملک کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے میں مفید اور موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اس سال کو مزاحمتی اقتصاد اور اقدام و عمل کے نام سے موسوم کرتا ہوں اور ایک بار پھر ایرانی قوم کو نئے سال کی آمد کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لیبلز