آزادی فلسطین عوامی محاذ نے سعودی عرب اور اس کے زير اثر عرب ممالک کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے خلاف معاندانہ سازشوں کی شدید مذ مت کرتے ہوئے حزب اللہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزادی فلسطین عوامی محاذ نے سعودی عرب اور اس کے زير اثر عرب ممالک کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے خلاف معاندانہ سازشوں کی شدید مذ مت کرتے ہوئے حزب اللہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

آزادی فلسطین عوامی محاذ نے ایک بیان میں حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کےخلیج فارس تعاون کونسل اور عرب وزراء کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حزب اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں کیونکہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کرکے بہترین جوانوں کی قربانی پیش کی اور جنگ میں فتح حاصل کرکے عرب اقوام کو سرافراز کیا اور عربوں کے حوصلوں کو بلند کیا جس کے بعدحماس نے بھی اسرائیل کو شکست سےدوچار کیا۔

آزادی فلسطین عوامی محاذ کے مطابق حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے والے عرب حکمراں خود دہشت گرد اور دہشت گردوں کے حامی ہیں  اور فلسطین اور لبنان کے عوام اور اسلامی مقاوم گروہ ایک محاذ میں رہ کر اسرائیل اور اس کے حامی عرب حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔

واصح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام کی  عالم عرب اور عالم اسلام میں شدید مذمت اور مخالفت کی جارہی ہے اور سعودی عرب کو ہر محاذ پر شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔ علاقہ میں اسلامی مقاومت کی کامیابیوں پر سعودی عرب کو سخت برہمی ہے۔

لیبلز