رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمان کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام ملک کی عزت اور استقلال کے لئے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے ایرانی پارلیمان کے دسویں  اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام ملک کی عزت اور استقلال کے لئے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مایوس بنادیں۔

رہبر معظم نے ووٹ ڈالنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی معارف اور دستورات میں نیک کاموں میں پیشقدمی اور سرعت کی سفارش کی گئی ہے یعنی نیک کام میں ہمیشہ پیشقدم رہنا چاہیے اورایرانی عوام سے ہماری بھی یہی سفارش ہے کہ وہ انتخابات جیسے عظیم ، اہم اور نیک کام میں پیشقدم رہیں کیونکہ انتخابات میں شرکت ہماری ذمہ داری اور ہمارا حق ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سبھی انتخابات میں شرکت کریں۔ جسے ایران سے محبت اور دوستی ہے اسلامی جمہوریہ سے لگاؤ اور محبت ہے اور قومی عزت و عظمت اور وقار سے محبت ہے وہ سبھی انتخابات میں شرکت کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام اپنی بصیرت کے ساتھ نیک اور صالح افراد کو پارلیمنٹ میں روانہ کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کردیں کیونکہ ہمارے دشمنوں کی نگاہیں انتخابات پر لگی ہوئی ہیں اورہمیں انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو ناامید اور مایوس کرنا چاہیے۔

لیبلز