مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے ان 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جنھوں جنوبی وزیرستان میں پاکستان کے 50 فوجی جوانوں کو ہلاک کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ منگھوپیر میں انٹیلی جنس اطلاعات پر رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنا پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جہاں وہابی دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود وہابی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کی جانب سےبھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ترجمان کے مطابق رینجرز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس میں رینجرز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والےدہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں 50 پاکستانی فوجی جوانوں کو شہید کیا تھا اور رزمک کیڈٹ کالج پر بھی حملہ کیا جب کہ دہشت گرد قبائلی باشندوں کو نشانہ بنانے اور کراچی میں 12 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وہابی سیاستدانوں کی وہابی دہشت گردوں کو بھر پور حمایت حاصل ہے اور اس کے ساتھ سعودی عرب سے وابستہ وہابی مدارس بھی دہشت گردوں کو افرادی اور مالی قوت فراہم کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2016 - 00:46
پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے ان 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جنھوں جنوبی وزیرستان میں پاکستان کے 50 فوجی جوانوں کو ہلاک کیا تھا۔