مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا ہے کہ شام میں لڑائی کے خاتمے کے شرائط پر ایک عبوری معاہدہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے یہ بیان اردن میں روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر باراک اوبامہ اور روسی صدر ولادمیر پوتین اس معاہدے کی توثیق کر دیں گے۔ عالمی اور مشرقِ وسطی کی علاقائی طاقتوں کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں میونخ میں لڑائی روکنے پر مذاکرات ہوئے تھے۔ لیکن ابھی تک جنگ بندی نہیں ہو پائی ہے اور جمعہ کی ڈیڈلائن بھی گزر چکی ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے ایک ہسپانوی اخبار ال پیئس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں لیکن انھیں یہ گارنٹی چاہیےکہ ’دہشت گرد‘ اسے اپنی صفیں مظبوط کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ شام کے بحران پر جرمنی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد عالمی طاقتیں شام میں ’جنگی اقدامات اور کارروائیاں روکنے‘ کے لیےمتفق ہو گئی تھی۔تاہم یہ جنگ بندی دہشت گرد گروہ داعش اور النصرہ فرنٹ کے لیے نہیں تھی۔
اجراء کی تاریخ: 22 فروری 2016 - 10:46
امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا ہے کہ شام میں لڑائی کے خاتمے کے شرائط پر ایک عبوری معاہدہ ہو چکا ہے۔