مہر خبررساں ایجنسی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں دھماکوں کے باعث ترک وزیراعظم نے دورہ برسلز ملتوی کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انقرہ کے گورنر کاکہناہے کہ فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکہ فوجی بیرکوں کے قریب ہوا جس سے تھوڑے فاصلے پر ہی ترک پارلیمنٹ ہاوس واقع ہے۔دھماکے کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں ،سکیورٹی اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی سرگرمیوں کا آغازکر دیاہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور دھماکوں کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2016 - 00:16
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں دھماکوں کے باعث ترک وزیراعظم نے دورہ برسلز ملتوی کر دیا ہے۔