مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف چارسدہ یونیورسٹی میں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وہابیوں کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے طلباء کو مولانا فضل الرحمن کے قریب جانے سے روک دیا طلباء نے پاکستان میں جاری خونریز دہشت گردی کا ذمہ دار وہابی تکفیری نظریہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ یا رسول اللہ (ص) کہنے کے مخالف پاکستان کے دشمن ہیں جنھوں نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق، طاہر اشرفی، فضل الرحمن، مولانا عبدالعزیز ،حافظ سعید ، مسعود اظہر اور احمد لدھیانوی جیسے افراد وہابی نظریہ کو پاکستان میں فروغ دے رہے ہیں اور انہی افراد کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کا باوا آدم تصور کیا جاتا ہے طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کو وہابیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جنوری 2016 - 13:30
پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف چارسدہ یونیورسٹی میں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وہابیوں کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔