مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ریاستی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرخاتون نے سیاہی پھینک دی تاہم کیجری وال سیاہی سے محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال آلودگی سے متعلق چلائی جانے والی مہم میں کامیابی پر منعقد کردہ تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون بھاگتی ہوئی آئی اور کیجریوال پر سیاہی پھینک دی تاہم اسٹیج دور ہونے کی وجہ سے وہ خوش قسمت رہے اور سیاہی ان پر گرنے کے بجائے ان کے قریب کھڑے ایک ماتحت کے کپڑوں پرجاگری، خاتون نے اس دوران کیجریوال پرسی ڈی اور کاغذ کے ٹکڑے بھی پھینکے تاہم وہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اس موقع پر موجود پولیس اہکاروں نے وزیراعلیٰ کے گرد حفاظتی حصاربنالیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2016 - 19:48
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ریاستی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرخاتون نے سیاہی پھینک دی تاہم کیجری وال سیاہی سے محفوظ رہے۔