اجراء کی تاریخ: 12 جنوری 2016 - 17:05

ترکی کے صدررجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ استنبول دھماکے میں ممکنہ طور پر شامی خودکش بمبار ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ استنبول دھماکے میں ممکنہ طور پر شامی خودکش بمبار ملوث ہے۔ بم دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں ترک اور غیرملکی سیاح شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ترک شہر استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پرخود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو ئے ، زخمیوں میں جرمن اور ناروے کے سیاح بھی شامل ہیں ۔ ترک صحافی کے مطابق دھماکہ خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔ترکی اس سے قبل دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے اور اس نے سعودی رعب کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی لیکن وہی دہشت گرد اب ترکی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔