اجراء کی تاریخ: 4 جنوری 2016 - 16:07

شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 5 برطانوی شہریوں کو جاسوس قراردیکر قتل کیا گیا ہے برطانوی شہری داعش میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 5 برطانوی شہریوں کو جاسوس قراردیکر قتل کیا گیا ہے برطانوی شہری داعش میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔ ویڈیو میں  ایک نوجوان لڑکا اور ایک آدمی برطانوی لہجے بول رہے ہیں اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ٗ ویڈیو دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے ٗویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیویڈ کیمرون کے نام پیغام ہے بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی ٗ وہ برطانوی شہریوں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔