امریکہ کی جنوبی ریارستوں میں سیلابی صورتحال کے سبب شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، کئی روز سے جاری بارشوں سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریارستوں میں سیلابی صورتحال کے سبب شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، کئی روز سے جاری بارشوں سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مسی سیپی دریا میں بارشوں کے بعد پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کی وجہ سے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں اوہائیو ریور ویلی سے اوکلاہاما تک علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔
ریاست الی نئیس کی 12 کاؤنٹیوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے،جبکہ ٹیکساس،اوکلا ہاما، کیرولینا،آلاباما، کینٹکی میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔