شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہا ہے کہ جو ممالک داعش اور وہابی دہشت گردوں سے تیل خرید رہے ہیں وہ درحقیقت وہابی دہشت گردوں کی مالی مدد کررہے ہیں، سعودی عرب، قطر ، امارات اور ترکی دہشت گردوں کی اب بھی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہا ہے کہ جو ممالک داعش اور وہابی دہشت گردوں سے تیل خرید رہے ہیں وہ درحقیقت وہابی دہشت گردوں کی مالی مدد کررہے ہیں، سعودی عرب، قطر ، امارات  اور ترکی دہشت گردوں کی اب بھی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

ولید المعلم نے کہا کہ اگر وہابی دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل کی امداد روکی جاتی تو شام کا بحران آج تک حل ہوگیا ہوتا، انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اچھی طرح جانتی ہے ترکی، سعودی عرب، قطر اور امارات وہابی دہشت گردوں کی آشکارا حمایت اور پشتپناہی کررہے ہیں ۔

ولید المعلم نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردوں کی حمایت کریں اور بعض دہشت گردوں کا مقابلہ کریں تو اس طرح دہشت گردی ختم نہیں ہوگی بلکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں شام اورعراق میں دہشت گرد ترکی، اردن اور سعودی عرب سے پہنچ رہے ہیں۔ ولید المعلم نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں پر غلبہ کے نتیجے میں شام کا بحران حل ہوجائے گا اور اس سلسلے میں وہابی دہشت گردوں کی امداد کا روکنا بہت ضروری ہے۔

لیبلز