نائجیریا کی فوج نے نائجیریائی شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی کی قیام گاہ پر حملے کے دووران شیعوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 50 شیعوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نائجیریا کے اخبار آن لائن لیڈر شپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے نائجیریائی شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی کی قیام گاہ پر حملے کے دووران شیعوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 50 شیعوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ناجیریا کی فوج نے شیخ زکزاکی کے گھر کا محاصرہ کرکے تشیعہ تنظيم تحریک اسلامی کے کارکنوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کیا ہے ذرائع کے مطابق علاقہ میں کشیدگی جاری ہے فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ نائجیریائی فوج نے گذشتہ سال یوم قدس کی ریلی پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں کو بھی شہید کردیا تھا۔