اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسٹاف ڈپٹی کمانڈر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا بالکل کوئی حق نہیں ہے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں، امریکہ بڑا شیطان ہے اور بڑے شیطان کی باتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسٹاف ڈپٹی کمانڈر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا بالکل کوئی حق نہیں ہے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

جنرل جزائری نے کہا کہ امریکی عوام ہر روز امریکی حکام کے ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی فائل کافی سیاہ ہے اور دنیا بھر میں بےگناہ عوام کے قتل عام میں ملوث امریکی حکام کو انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں۔

جنرل جزائری نے کہا کہ کیا امریکی حکام کو مقبوضہ فلسطین میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی ہیں ؟ کیا امریکہ کو اپنے اتحادی ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی دکھائی نہیں دیتی؟۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکام جرائم پیشہ حکام ہیں اور عالمی برادری پر ان کا مکر و فریب روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

جنرل جزائری نے کہا کہ امریکی حکومت بڑی شیطانی حکومت ہے اور امریکی حکومت کی شیطنت دنیا کے مختلف ممالک میں جاری و ساری ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اسرائيل جیسی دہشت گرد اور غیر قانونی حکومت کی حمایت اور فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کررہا ہے امریکہ پہلے طالبان و القاعدہ اور اب داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے اور دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ذریعہ دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

جنرل جزائری نے کہ ایران کو امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ بڑا شیطان ہے اور بڑے شیطان کی باتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

لیبلز