مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیلاب سے تباہ حال بھارتی شہر چنائی میں ایک ہسپتال میں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اٹھارہ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ سیلابی پانی نے ہسپتال کے جنریٹرز خراب کر دیے، جس کہ وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کو مشینوں کے ذریعے مصنوعی تنفس دینے کا عمل رک گیا۔ تامل ناڈو ریاست کی حکومت نے اس ہسپتال میں بجلی کی بحالی ممکن بناتے ہوئے اس حادثے کی وجوہات کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔ تامل ناڈو میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے روزمرہ زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے کئی دنوں بعد بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ بارش اور سیلاب سے متاثر ہزاروں لوگوں تک کھانا اور ادویات پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق چنائی ریلوے سٹیشن اور ایئرپورٹ جو کہ پانی سے بھر گئے تھے وہ ہفتے سے جزوی طور پر کام کرنا شروع کر دیں گے۔ 100 سال میں ہونے والی اس شدید ترین بارش میں تقریبا 280 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے لوگ عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2015 - 21:50
سیلاب سے تباہ حال بھارتی شہر چنائی میں ایک ہسپتال میں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اٹھارہ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔